Online Shop Pakistan

دارز بلیک فرائیڈے سیل شروع لیکن کب سے ؟ جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک دارز بلیک فرائیڈے سیل آئندہ ماہ 20 نومبر سے شروع ہوگی۔ اس دوران پاکستان میں آن لائن خریداری کرنے والے صارفین کو پرکشش اور دلچسپ قیمتوں پر رعایت فراہم کی جائے گی۔ دراز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ای کامرس کی دنیا میں صارفین اور برانڈز دونوں بلیک فرائیڈے کا انتطار کرتے ہیں۔ عالمی سطح پر بلیک فرائیڈے سیل پاکستان اور بھارت کے میچ کے برابر ہوتی ہے۔ برانڈز زیادہ فائدے کے لئے مقابلے کی جانب دیکھ رہے ہیں، دراز بھر کے فروخت کنندگان اپنے ذاتی ایکو سسٹم کے ذریعے ان مہینےوں میں اپنے اثاثوں اور پیشکشوں کیلئے حکمت عملی مرتب کرتے ہیں جبکہ پاکستان کی سب سے بڑی واحد ای کامرس سیل کے لئے دراز کی ٹیم اپنے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے انتھک محنت میں مصروف عمل ہے۔ دراز کے چیف مارکیٹنگ آفیسر حماد رودا نے کہا کہ ہم بلیک فرائیڈے 2017ئ میں جب پاکستان مصنوعات کی ایک ارب روپے کی فروخت کی جانب دیکھتے ہیں تو ہم چیلنج قبول کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ یہ بڑا ایونٹ دراز کی جانب سے 2015ئ میں شروع کیا گیا جس میں 2016ئ میں بہتری آئی اور توقع ہے کہ اس سال یہ زیادہ بڑا ایونٹ ثابت ہوگا۔ دراز ’’بگ ڈیلز، بگ ڈسکائونٹ اور بگ برانڈ شراکت داری کی پیشکش کرتا ہے۔ پاکستان میں 2015ئ میں ریٹیل ٹرینڈ کا آغاز کیا گیا۔ 2016ئ میں دراز نے پاکستان کو پہلی مرتبہ ایک ارب روپے کی فروخت دی۔ دراز کی ٹیم نے بلیک فرائیڈے ڈیلز کے عین مطابق میکنزم پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے۔ یہ ایونٹ پاکستان کے لئے سب سے بڑا ریٹیل ایونٹ ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.