Aisam ul Haq Tennis Star

خواہش ہے پی ایس ایل کے سارے میچز پاکستان میں ہوں‘ اعصام الحق

دبئی جدت ویب ڈیسک :پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ اللہ کرے وہ دن بھی آئے جب پی ایس ایل کے سارے میچز پاکستان میں ہوں ‘ایک انٹرویومیںاعصام الحق نے کہا کہ وہ لاہوری ہیں اس لیے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کررہے ہیں۔اعصام الحق نے کہا کہ اللہ کرے کہ وہ دن بھی آئے جب پی ایس ایل کے سارے میچز پاکستان میں ہوں، اس بار کچھ میچز لاہور اور فائنل کراچی میں ہونے جارہا ہے، چیزیں بہتر ہورہی ہیں جبکہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بھی بہت بہتر ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میچز کے انعقاد کے لیے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا تعاون بھی پاکستان کو درکار ہے ¾میں امید کرتا ہوں کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہوجائے۔اعصام الحق نے کہا کہ ٹینس کے میچز آہستہ آہستہ پاکستان میں ہونا شروع ہوگئے ہیں ¾ہم جہاں بھی جائیں پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی طرح ٹینس کی بھی لیگ ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.