Foreign Minister Khawaja Muhammad Asif Pakistan

خواجہ آصف کیخلاف اقامہ کیس کی سماعت پیر کو ہوگی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزیرخارجہ خواجہ آصف کیخلاف کیس کل پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے وزیرخارجہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عثمان ڈار نے اپنی درخواست میں خواجہ آصف پر اپنے اثاثے چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے عدالت سے ان کی نااہلی کی استدعا کی ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما نے اپنی درخواست میں کہا کہ اقامہ چھپانے پر خواجہ آصف صادق اور امین نہیں رہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں خصوصی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے تحریری جواب طلب کررکھا ہے ۔ واضح رہے کہ حدیبہ کیس کو بھی ری اوپن کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.