PPP

خواتین کا معاشرے میں اہم کردار ،دنیا بھر میں سیاست میں بھی خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے،فریال تالپور

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی فریال ٹالپر نے کہا ہے کہ خواتین کا معاشرے میں اہم کردار ہے دنیا بھر میں سیاست میں بھی خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے پاکستان نے ٹیلنٹیڈ خواتین کو پیدا کیا ہے خواتین اپنے بچوں کی حفاظت کے لئے ان پر خاص توجہ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں وومن کوکس کے تحت آگاہ معاشرہ محفوظ بچے کے عنوان سے سی ڈی کی لانچنگ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بچوں کے تحفظ سے متعلق سی ڈی کا اجرا کیا گیا سی ڈی کے زریعے بچوں کو سکھایا گیا کہ مخصوص حالات میں کس طرح اپنا تحفظ کرنا چاہئیے۔ فریال ٹالپر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی قانون سازی میں سب سے آگے ہے وومن کوکس کی جانب سے سی ڈی کی لانچنگ پر انکی تعریف کی اور محکمہ ثقافت کو ہدایت کی کہ وہ سی ڈی کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کروا کر کونسلر کی سطح تک اسے پھیلائیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور سینئر وزیر نثار کھوڑو نے وومن کوکس کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ موجودہ حالات میں بچوں کے تحفظ کے لئے وومن کوکس کی آگاہی مہم اچھی ہے میڈیا کو بھی اس سلسلے میں آگے آنا چاہئے وومن کوکس کی جانب سے تیار کردہ سی ڈی صوبے کے تمام اسکولوں میں بھیجنی چاہئے انہوں نے وومن کوکس اور سی ڈی تیار کرنے والے تمام اداکاروں کو بھی مبارکباد دی۔ تقریب سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل، پروفیسر پیر زادہ قاسم، کراچی میں متعین ایران کے قونصل جنرل سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور وومن کوکس کی بچوں کے تحفظ اور آگاہی کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.