خدیجہ صدیقی کوانصاف مل گیاآج 23 خنجروں کا حساب لے لیا

جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق سوا سال پہلے لاہور میں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر اس کے کلاس فیلو شاہ حسین نے خدیجہ کی چھوٹی بہن کے سامنے خنجروں سے حملہ کردیا تھا۔ ملزم نے خدیجہ کو 23 خنجر مارے تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئی جس کے بعد کیس مقامی عدالت میں زیر سماعت تھا جہاں عدالت نے آج (ہفتہ کو) مجرم شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔ مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔مقامی عدالت نے قانون کی طالبہ خدیجہ پر حملہ کے کیس کے مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔ خدیجہ صدیقی کا کہنا ہے کہ کیس میں جن لوگوں نے ان کی مدد کی وہ شکریہ کے مستحق ہیں، یہ ان کے ایمان کا امتحان تھا، آج 23 خنجروں کا حساب لے لیا ہے۔کیس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ صدیقی نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، یہ کیس میرے ایمان کا امتحان تھا۔ کیس کے دوران میری کردار کشی کی گئی لیکن جس اللہ نے زندگی دی اس نے عزت بھی دی ہے،جن لوگوںنے ساتھ دیا ان کی شکر گزار ہوں۔خدیجہ نے مزید کہا کہ اس کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے بلکہ اس نے 23 خنجروں کا حساب لینا تھا وہ لے لیا ہے۔مقامی عدالت نے قانون کی طالبہ خدیجہ پر حملہ کے کیس کے مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔ خدیجہ صدیقی کا کہنا ہے کہ کیس میں جن لوگوں نے ان کی مدد کی وہ شکریہ کے مستحق ہیں، یہ ان کے ایمان کا امتحان تھا، آج 23 خنجروں کا حساب لے لیا ہے۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.