pmln

خاقان کٹھ پتلی وزیر اعظم ہیں ٗ عدلیہ پر این آر او کیلئے دبائو ڈالا جارہاہے ‘ عمران خان

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کی ناکامی کے باعث پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالا جارہا ہے،چھوٹے میاں صاحب قتل کرواتے ہیں انہیں کوئی نہیں پکڑتا ٗمجھ پردہشتگردی کے مقدمات بنائے گئے ٗ شاہد خاقان کٹھ پتلی وزیر اعظم ہیں ٗ عدلیہ پر این آر او کیلئے دبائو ڈالا جارہاہے ٗلودھراں میں ہمارے امیدوار نے حکومتی امیدوار کے خلاف 91ہزار ووٹ لئے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو کرپشن میں سزا ہونے کا تمام کرپٹ عناصر کو ڈر ہے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی ہیں اور عدلیہ پر این آر او کے لئے دبائو ڈالا جارہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پیسہ ملک سے باہر لے کر گئے ہیں اور ڈراما کیا جارہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا ٗکوئی شک نہیں کہ یہ سارا کرپشن مافیا ہے، پہلے نہ کبھی ان کی چوری اور نہ جرم پکڑے گئے تاہم اب فرد جرم سے بچنے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرکے جلسے کرائے جارہے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک کا نام عالمی دہشت گردی کی واچ لسٹ میں ڈالا جا رہا ہے اور حکومت ایک کرپٹ کو بچانے میں لگی ہے، ملکی خارجہ پالیسی کی کمزوری کی وجہ سے آج یہ صورتحال ہے، کبھی سنا ہے کہ کسی ملک کا وزیرخارجہ کسی اور ملک سے 16لاکھ روپے تنخواہ لے رہا ہو۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین نے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں سخت مقابلہ کیا اور حکومتی امیدوار کے خلاف 91ہزار ووٹ لئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.