Raima Khan

خاتون کی بیک اسٹیج پر آکر اداکارہ رائمہ خان کے ساتھ بدتمیزی

لاہور جدت ویب ڈیسک :الحمراءہال میں نامعلوم خاتون نے بیک سٹیج پر آکر اداکارہ رائمہ خان سے بدتمیزی اور دھمکیاں دینے کے بعد پولیس طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ رائمہ خان الحمراءہال llمیں جاری اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کررہی تھیں اور اتوار کی شب جب وہ پرفارم کرنے کے بعد بیک اسٹیج پر آئیں تو نامعلوم خاتون بھی وہاں آگئی اور رائمہ خان سے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیج پر ہمارے سامنے ڈانس کیوں نہیں کیا ۔جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ہم الحمراءکے قواعد و قوانین کے پابند ہیں اور کسی مخصوص جگہ پر مسلسل ڈانس نہیں کر سکتے۔ جس پر خاتون آگ بگولہ ہو گئی اور اس نے رائمہ خان اور انکی والدہ سے بدتمیزی کرتے ہوئے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں اور گالیاں دینا شروع کر دیں ۔ معاملہ الحمراءہال llکے اسٹیج منیجر رائے منظور کے پاس پہنچا تو انہو ں نے معاملے کو رفعہ دفعہ کروانے کی کوشش کی ۔مگر خود کو مسلم لیگ (ن) گلاسکو انگلینڈ کی صدر ظاہر کرنے والی خاتون اسٹیج منیجر پر دباﺅ ڈالتی رہی کہ وہ اداکارہ کے خلاف کارروائی کرے ۔ اسی دوران خاتون نے پولیس کو بھی طلب کر لیا ۔تاہم اسٹیج منیجر رائے منظور نے پولیس کو یہ کہہ کر واپس بھجوا دیا کہ یہ معاملہ ہم خود حل کر لیں گے ۔ بدتمیزی اور گالیاں دینے پر الحمراءمیں کام کرنے والے اداکاروں نے اداکارہ رائمہ خان سے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ہال میں بیٹھا ہوا شخص کسی اداکارہ کو پابند نہیں کر سکتا کہ وہ اس کے سامنے پرفارم کرے ۔سب سے بڑا سوالیہ نشان یہ ہے کہ وہ خاتون کیسے بیک اسٹیج پر آگئی ۔اس طرح کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا تھا ۔الحمراءانتظامیہ کو غیر متعلقہ افراد پر بیک اسٹیج پر فوری پابندی عائد کر دینی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.