Hyderabad Police in Action 5 Criminals Arrested in Pakistan

حیدرآباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

حیدرآباد جدت ویب ڈیسک :صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 بم، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں ہٹڑی بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کارروائی کی اور ایک گھر سے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ âبی ڈی ایسá کو طلب کیا گیا۔بی ڈی ایس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 تیار بموں کو ناکارہ بنا دیا، جن میں نٹ بولٹ اور بال بیئرنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو حیدرآباد میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران حیدرآباد اور جامشورو میں ملنے والے بموں کے پیچھے گرفتار مبینہ دہشت گردوں کا ہاتھ ہوسکتا ہے جن سےمزید تفتیش کرنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.