sindh Police

حیدرآباد میں 2خواتین کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹ دیئے گئے‘پھر کیا ہوا؟ جانئے

حیدرآبادجدت ویب ڈیسک لطیف آباد بسم اللہ سٹی کے ایک گھر میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں 2خواتین کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ دیئے گئے جن میں سے ایک خاتون موقع پر ہلاک ہوگئی اور ایک کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات بسم اللہ سٹی گلی نمبر2میں واقع واپڈا کے ریٹائرڈ ملازم شہاب الدین آرائیں کے گھر کی بالائی منزل پر دو خواتین کے گلے کاٹ دیئے گئے جن میں سے ایک صبا زوجہ آصف موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ اس کی بھابھی نازو زوجہ کامران شدید زخمی ہوگئی جسے علاقے کے لوگوں نے سول ہسپتال پہنچایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ ہوا دونوں خواتین گھر میں اکیلی تھیں ، زخمی خاتون کے شور مچانے پر علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس نے زخمی خاتون کو ہسپتال پہنچایا۔ ایس ایچ او بی سیکشن کا کہنا ہے کہ ابھی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ، یہ کہنا مشکل ہے کہ اس لرزہ خیز قتل کی وجوہات کیا ہیں۔ بظاہر یہ ڈکیتی کا واقعہ محسوس نہیں ہوتا۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.