#DrNoshinHamid #Government #Blackmailed

حکومت بلیک میل نہیں ہوگی اور عوام پرکوئی بوجھ نہیں ڈالیں گی، ڈاکٹر نوشین حامد

اسلام آباد :جدت ویب ڈیسک: پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ پرائیو ٹ سیکٹر کو کورونا ویکسین پرمن مانی قیمت چاہیئے

لیکن حکومت بلیک میل نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق صوبوں کو ویکیسن کے حوالے تحریری اجازت کی نہیں بلکہ صرف ڈریپ کے پاس رجسٹریشن ضروری ہے، حکومت نے 4 ویکیسن کی اجازت دی ہے، صوبوں کو صرف منگوانے والی ویکسین سے متعلق ڈریپ کو بتانا ہے۔ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ پرائیو ٹ سیکٹر کو کورونا ویکسین پرمن مانی قیمت چاہیئے لیکن حکومت بلیک میل نہیں ہوگی اور عوام پرکوئی بوجھ نہیں ڈالیں گی۔پارلیمانی سیکریٹری صحت نے کہا کہ جہاں تک ویکسین منگوانے کے لئے اجازت کا تعلق ہے توسندھ حکومت کو ڈریپ میں رجسٹریشن کروانی چاہیئے، اس کا تعلق وفاق یا وزیراعظم سے نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی نئی قسم بچوں کوبھی بہت زیادہ متاثر کررہی ہے، فی الوقت بچوں کو ویکسین لگانے کا تجربہ نہیں کیا گیا، صورتحال دیکھ کرلگ رہا ہے کہ جلد دنیا میں بچوں کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.