حکمرانوں کی کر پشن ،اپوزےشن جماعتےں متحد ہےں ‘ چوہدری محمد سرور

لاہورجدت ویب ڈیسک تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران اقتدار کے خاتمے کےساتھ جمہورےت کا بھی خاتمہ چاہتے ہےں مگر انکی کسی سازش کو کامےاب نہےں ہونے دےا جائےگا ،جے آئی ٹی مےں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو چکا ہے،حکمرانوں کی کر پشن کے خلاف تمام اپوزےشن جماعتےں متحد ہےں âنá لےگ کے اتحادی بھی انکا ساتھ چھوڑ نے پر مجبور ہو جائےں گے ۔وہ شاہدرہ مےں پارٹی کارکنوں کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر پارٹی رکن ےاسر گےلانی ‘مہر محمدسرور ‘تحمل حسےن سمےت دےگر بھی موجود تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن کے خلاف صرف تحرےک انصاف ہی نہےں آج پوری قوم جنگ لڑ رہی ہے کےونکہ پاکستان مےں تمام مسائل اور برائےوں کی جڑ صرف اور صرف کرپشن ہے اور حکمرانوں کی کر پشن جے آئی ٹی مےں پکڑ جا چکی ہے اور اب حکمرانوں کے پاس اقتدار چھوڑ نے کے سواکوئی آپشن نہےں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر ےک انصاف ملک مےں آئےن وقانون اور جمہو رےت کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی غےر آئےنی اقدام کو سپورٹ کر نے کا سوال ہی پےدا نہےں اور حکمرانوں کو بھی جمہو رےت کی آڑ مےں کسی صورت کر پشن بچانے کی اجازت نہےں دےں گے بلکہ ان کو اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دےنا ہی پڑےگا ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خلاف تمام اپوزےشن جماعتےں متحد ہو چکےں ہےں اور حکمرانوں کے اتحادی بھی انکا ساتھ چھوڑنے پر مجبور ہوجائےں گے کےونکہ عوامی امنگوں کے مطابق سےاست نہ کر نےوالوں کی سےاست اس ملک مےں ہمےشہ کےلئے ختم ہوجائےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.