حنا پرویز بٹ ایسی چیز سامنے لے آئی کہ عوام۔۔۔۔۔

لاہور جدت ویب ڈیسک مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کچی آبادیوں کو فوری مالکانہ حقوق دینے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔ایل ڈی اے کی طرف سے کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا لیکن اب پھر یہ سلسلہ بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا لاہور شہر میں ایل ڈی اے کی طرف جو کچی آبادیاں نامزد کی گئی ہیں ان کو فوری مالکانہ حقوق دیے جائیں۔حکومت کی طرف سے گزشتہ سال ان آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کاسلسلہ شروع کیا گیا تھا لیکن یہ پروگرام پھر سست روی کا شکار ہو گیا ہے۔اس وقت شہر بھر میں چالیس سے زائد کچی آبادیاں ہیں جو حکومت کی طرف سے مالکانہ حقوق کی منتظر ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایل ڈی اے کی طرف سے جو کچی آبادیاں ڈکلیئر کی گئی ہیں ان کو فوری مالکانہ حقوق دیے جائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.