حسن روحانی نے دوسری مرتبہ ایرانی صدارتی عہدے کا حلف اٹھا لیا

تہران جدت ویب ڈیسک حسن روحانی دوسری مدت کے لیے ایران کے صدر منتخب ہوگئے اور انہوں نے اپنے منصب کا حلف بھی اٹھالیا۔ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حسن روحانی سے صدارت کا حلف لیا۔حسن روحانی نے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر ایران کو عالمی تنہائی سے نکالنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔تہران میں عوام اور عسکری حکام سے گفتگو کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ ہم کسی صورت عالمی تنہائی کو قبول نہیں کریں گے۔حسن روحانی نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کو عالمی سطح پر ایران کے لیے اچھا تاثر قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابی عمل مکمل ہوچکا، اب یکجہتی اور تعاون کا وقت شروع ہوچکا ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک کا مفاد چاہتے ہیں میں ان کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.