Hizbul Mujahideen Chief Salahuddin's Son sent to NIA custody

حزب المجاہدین کے صلاح الدین کے فرزند کو 10 ستمبر تک پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا

سرینگر جدت ویب ڈیسک :بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی â این آئی اےá کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے حزب رہنما صلاح الدین کے فرزند کو 10 ستمبر تک پولیس ریمانڈ میں دے دیا گیا ۔ حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹے سید شکیل یوسف کو این آئی اے کی خصوصی عدالت میںپیش کیا گیا جہاں جج نے قومی تحقیقاتی ایجنسی کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے سید شکیل یوسف کو دس ستمبر تک ریمانڈ میں دے دیا ہے ۔ واضح رہے دو روز قبل این آئی اے نے سید صلاح الدین کے بیٹے کو رام باغ سرینگر کر کے فوری طور پر دہلی منتقل کیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.