جے آئی ٹی کے ممبر عرفان منگی کواہم زمہ داری مل گئی ، شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے

جدت ویب ڈیسک :جے آئی ٹی کے نیب سے تعلق رکھنے والے ممبر عرفان نعیم منگی کو شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری تفویض کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے پانچ ارکان میں عرفان نعیم منگی بھی شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ نیب کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ شریف خاندان کے خلاف ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی ریفرنس دائر کریں گے۔شریف خاندان کے خلاف ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف، حسن ، حسین اور مریم نواز شریف کے خلاف 4 مختلف ایشوز پر ریفرنس دائر کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ریفرنسز میں اسحاق ڈار اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام بھی شامل ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.