salman khan

جیکولین کی سلمان خان کیساتھ رومانس کی خواہش کیوں پوری نہ ہوسکی ؟ جانئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’کک‘ کے سیکوئل سے جیکولین فرننڈس کی چھٹی ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے مدمقابل فلم ’کک 2‘ کے لیے نئے چہرے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جو فلم میں جیکولین کی جگہ لیں گی۔فلمساز کی جانب سے کئی اداکارائوں کو فلم کی پیشکش کی گئی ہے لیکن تاحال کسی اداکارہ کا نام فائنل نہیں کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ساجد ناڈیاڈ والا نے فلم ’کک‘ سے ہی ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا اور فلم کے سیکوئل کی بھی ہدایت کاری کریں گے جب کہ فلم 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سلمان خان کے ساتھ فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہ دونوں کی ایک ساتھ دوسری فلم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.