Jennifer lawrence

جینیفر لارنس نے اپنے رومانوی تعلقات کی وضاحت کردی

لاس اینجلس جدت ویب ڈیسک :ہالی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ریڈ سپیرو کی تشہیر میں مصروف ہیں، ان سے متعلق کچھ عرصے سے چہ مگوئیاں ہیں کہ ان کے اداکار کرس پراٹ سے تعلقات قائم ہیں۔امریکی و برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق جینیفر لارنس اور کرس پراٹ کے درمیان 2016 میں آںے والی سائنس فکشن فلم پسینجر کی شوٹنگ کے دوران تعلقات استوار ہوئے۔اگرچہ اس فلم کی شوٹنگ اور نمائش کے بعد بھی دونوں اداکاروں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا، تاہم دونوں کی جانب سے 2 سال تک تعلقات کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔تاہم چہ مگوئیاں بڑھ جانے کے بعد اب جینیفر لارنس نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔فیشن و شوبز میگزین ایلے کے مطابق ڈبلیو ٹی ایف کے میزبان مارک میرون کو انٹرویو کے دوران جینیفر لارنس نے چہ مگوئیوں سے تنگ آکر اپنے اور کرس پراٹ کے تعلقات کے بارے میں وضاحت کی۔اداکارہ نے اِدھر ادھر کی باتیں کرنے کے بجائے صاف الفاظ میں کہا کہ ان کے کبھی بھی ساتھی اداکار کرس پراٹ سے رومانوی تعلقات نہیں رہے۔انہوں نے کرس پراٹ کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ان کے ساتھ فلم میں کام کر رہی تھیں، اس کے ٹھیک 2 سال بعد کرس کی طلاق ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.