جیمز بانڈ کی نئی فلم کی ریلیز کا اعلان

جدت ویب ڈیسک :ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم سیریز جیمز بانڈ کے مداح خوش ہوجائیں کیونکہ جیمز بانڈ کی نئی فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر جیمز بانڈ کا کردار ایک بار پھر ڈینیئل کریگ ہی نبھائیں گے۔ یہ جیمز بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم ہوگی۔ سیریز کی آخری فلم اسپیکٹر سنہ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی اور نئی فلم اب 4 سال کے وقفے کے بعد ریلیز کی جائے گی۔جیمز بانڈ فلم کے فیس بک اکاؤنٹ سے اعلان کیا گیا کہ فلم کو 8 نومبر 2019 کو برطانیہ اور پھر پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ فلم کی کاسٹ، ہدایت کار اور ڈسٹری بیوٹرز کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، تاہم فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ جیمز بانڈ کے کردار کے لیے ایک بار پھر ڈینیئل کریگ کو ہی لیا جائے گا۔ڈینیئل کریگ اس سے قبل سیریز کی 5 فلموں میں جیمز بانڈ ایجنٹ 007 کا کردار ادا کر چکے ہیںامریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 49 سالہ ڈینیئل ایک بار پھر جیمز بانڈ کے روپ میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں مگر اس کے لیے آپ کو سنہ 2019 کا انتظار کرنا پڑے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.