Syed Ali Gilani Kashmir Srinagar

جیلوں میں قیدیوں کی ابتر حالت تشویشناک ہے ،سیدعلی گیلانی

سرینگر جدت ویب ڈیسک :حریت ’’گ‘‘ چیئرمین سید علی گیلانی نے قیدیوں کے انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں کمشیر کے حریت پسندقیدیوں کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ حق خودارادیت جیسے جمہوری سیاسی مطالبے کی پاداش میں بھارت کی انتظامیہ اور افواج سمیت مختلف ایجنسیوں کے ہاتھوں ذلت امیز سلوک کا شکار بنائے جارہے ہیں حریت رہنما نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ دہلی کے بدنامم زمانہ تہاڑ جیل سے لیکر ریاست جموں و کشمیر کے تمام جیل خانوں میں تمام سیاسی قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک روار رکھتے ہوئے انہیں جرائم پیشہ قیدیوں سے بھی بدترین سلوک کا حقدار قرار دیا جارہا ہے حریت رہنما نے جیل حکام کی سیاسی قیدیوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھے جانے کی مجرمانہ کارروائی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سبھی حریت پسند محبوسین ضمیر کے قیدی ہیں انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ریاست جموں وکشمیر پر بھارت کے قابض افواج نتظامیہ اور عدلیہ کی طرف سے ریاست کے مسلم اکثریتی کردار کو تبدیل کرنے کیلئے بھارت کے سامراجی اور نوآبادیاتی حربوں کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے بہار کے لوگوں کو حق خودارادیت واگزار کرانے میں اپنا کردار نبھائیںâصدامá#/s#

Leave a Reply

Your email address will not be published.