جیالوں کی گرفتاریاں، نواز شریف کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں،بلاول بھٹو

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کامیاب احتجاج پر جیالوں کی گرفتاریاں حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں تاہم ہمڈرنے والے نہیں اور نواز شریف کے استعفیٰ تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کی جانب سے پیر کو جاری ایک بیان کے مطابق ساہیوال اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں کامیاب احتجاجیوں نے رائیونڈ کی نیندیں اڑا دیں جس پر وہ مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جیالوں کی طرف ساہیوال اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں کامیاب احتجاجیوں کے بعد پنجاب حکومت انتقامی کارروائی پر اتر آئی ہے اور جیالوں کی بے جا گرفتاریاں ہی ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں تاہم ہم ان گرفتاریوں سے ہم ڈرنے اور دبنے والے نہیں بلکہ نواز شریف کے استعفیٰ دینے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.