karachi

جوائننگ ہینڈز کایونین کونسل بغدای میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی جدت ویب ڈیسک جوائننگ ہینڈز ویلفیئر آرگنائزیشن کی صحت مند پاکستان مہم کے تحت دوسرا میڈیکل کیمپ یونین کونسل نمبر7 لیاری ٹائون کے تعاون سے بغدادی کے علاقے میں لگایا گیا۔ جہاں مختلف امراض سے متاثرہ لوگوں کو مفت علاج وتشخیص کی سہولیات فرام کی گئی ۔ میڈیکل کیمپ میں مختلف امراض کے طبی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ۔جنھوں نے پانچ سو سے زائد افراد کا طبی معائنہ کرنے کے ساتھ ان میں ادویات بھی تقسیم کی ۔تفصیلات کے مطابق عوامی حقوق پر کام کرنے والی فلاحی تنظیم جوائننگ ہینڈز کی جانب سے کھارا در میں ایک روزہ کامیاب میڈیکل کیمپ کے قیام کے بعد حاجی پیر محمد روڈ بلمقابل بے نظیر دستر خوان 8چوک لیاری نزد لی مارکیٹ میں لگایا جانے والا یہ دوسرا میڈیکل کیمپ تھا جہاں قابل ترین ڈاکٹرز کے زریعے عوام الناس کو علاج ومعالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی گئی ۔میڈیکل کیمپ میںآنکھوں اور دانتوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ،ٹی بی کے ایکسرے ،BMIٹیسٹ اور دیگر امراض کی تشخیص وعلاج کے لیے کیمپ میں جنرل فزیشن کی خدمات حاصل کی گئی ۔جس کے باعث عوام کی بھاری تعداد نے میڈیکل کیمپ میں جاکر مفت علاج ومعالجہ کی سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھایا اورمختلف امراض کے لیے اپنا طبی معائنہ کروایا ۔عوام نے اپنے حلقے میں علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات کو دیکھ کرخوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔میڈیل کیمپ میں عوام کو مختلف بیماریوں سے بچائوکے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی ۔لوگوں کا بھرپور رش ہونے کے باوجود پانچ سو سے زائد افراد کا مفت علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کرنے پرجوائننگ ہینڈز ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن محترمہ سبین میمن کاکہنا تھا کہ ہماری فلاحی تنظیم تعلیم وصحت جیسے مسائل پر ایک طویل عرصہ سے کام کررہی ہے اورعوامی خدمت کا یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے۔ انہوںنے میڈم روز خان ،ہیلتھ کمیٹی کی نسیمہ مری ،شاہین رمیز ،ساجد حبیب میمن ،حبیب حسن ،محمد ثاقب ،عارف بلیدی ،خلیل ہوت اور محمد نعیم سمیت جوائننگ ہینڈز کی پوری ٹیم کو میڈیکل کیمپ کی بھرپورکامیابی مبارکباد پیش کی۔جبکہ حلقے میں علاقائی تعاون کرنے پر یوسی چیئرمین لالہ عاشق ،کونسلرزاوردیگر اسٹاف ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.