جنگ گروپ نے مجھ سے منسوب غلط خبر چلائی ، وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بیان سیاق وسباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا ۔میڈیا اپنی جنگ میں کشمیر کاز کو نقصان نہ پہنچائے ۔چھوٹی نہیں بڑی بات تھی جنگ گروپ کو خبر چلانے سے پہلے پوچھ لینا چاہیے تھا ۔مجھ سے منسوب غلط بیان چلایا گیا بہت تکلیف ہوئی ہے ۔غلط خبرکی وجہ سے بھارتی میڈیا کو پروپیگنڈا کرنے کا موقع مل گیا۔میں نے اپنے بیان کی وضاحت کردی ۔میں عمران خان کے پاکستان کو نہیں مانتا ۔میں قائد اعظم کے پاکستان کو مانتا ہوں ۔پریس کانفرنس کا مقصد مجھ سے منسوب خبر کی تردید کرنا ہے ۔ میں نے اپنے بیان کی وضاحت کردی ۔گزارش ہے میں ان مسائل میں نہیں پڑنا چاہتا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.