United Nations

جنوبی سوڈان کے فوجی افسران سے جنگی جرائم کے ارتکاب ہوا، اقوام متحدہ

نیویارک جدت ویب ڈیسک :اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی سوڈان کی فوج کے چالیس سے زائد افسران کی نشاندہی کی ہے، جنہوں نے امکاناً جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے کہا کہ انہوں نے جنوبی سوڈان کی فوج کے چالیس سے زائد افسران کی نشاندہی کی ہے، جنہوں نے امکاناً جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے، یہ اقوام متحدہ کی سابق رپورٹوں سے انحراف ہے، جن میں صرف جرائم کی نشاندہی کی گئی تھی اور اْس میں مبینہ ملزمان کے نام شامل نہیں تھے۔ اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کا تعلق عالمی ادارے کے کمیشن برائے انسانی حقوق سے ہے۔ تفتیش کاروں کے مطابق فوجی افسران کی نشاندہی شواہد اور انٹرویوز کے بعد کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.