جس نے کرپشن کی اسکے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے

جدت ویب ڈیسک :سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں جبکہ چیئرمین نیب کے خلاف بھی سپریم جوڈیشل کونسل کو درخواست دے دی ہے ، اور ہر اس شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے جس نے کرپشن کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم شہباز شریف شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ چیئرمین نیب کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دی ہوئی ہے، اور ان تمام لوگوں کے خلاف جنہوں نے کرپشن کی ہے اس وقت تک قانونی چارہ جوئی کرتے رہیں گے جب تک انہیں قرار واقعی سزا نہیں مل جاتی۔ نعیم الحق کا کہنا تھاکہ پارٹی فنڈنگ کیس میں عمران خان کی منی ٹریل ہی نہیں بلکہ تحریک انصاف کو بیرون ملک سے موصول ہونے والی فنڈنگ کی تمام تفصیلات جمع کرا دی ہیں، گزشتہ روز ان کے وکیل کو غلط زبان استعمال کرنے پر سپریم کورٹ کی طرف سے تین دفعہ ڈانٹ پڑی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.