جس دن سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ، وزارت اور قومی اسمبلی سے استعفی دےدونگا

جدت ویب ڈیسک :جس دن سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ، وزارت اور قومی اسمبلی سے استعفی دےدونگا فیصلہ چاہے جیسا بھی ہوا وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خاں کا کہنا ہے کہ سیاست مذاق بن کررہ گئی ہے‘ پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی وہ وزارت اور قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق چودھری نثارعلی خان نے وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پریس کانفرنس کی کسی کو اطلاع نہیں دی تھی۔ شاید یہ میری زندگی کی مشکل ترین پریس کانفرنس ہے‘ یہ پریس کانفرنس میرے لیے وبال بن گئی تھی۔چودھری نثار نے میڈیا کی وساطت سے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ ا گر آپ کامیاب ہوں تو لوگ آپ کو مخالفین کے سر کاٹنے کے مشورے دیں گے‘ لیکن میں جانتا ہوں یہ آپ کی فطرت نہیں ہے‘ معاف کیجئے اور بھول کر آگے بڑھنے کی پالیسی پر عمل کریے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ’’ میں اندر سے مشکلات یا سازشوں کا شکار رہا‘ پارٹی کےاندرمخالفین 1985سےایک ہی الزام لگاتےہیں‘ یہ پارٹیوں کے اندرونی معاملات ہوتے ہیں لیکن میرے لیے فخر کی بات یہ ہے کہ مخالفین نے بھی اعتراف کیا کہ یہ پارٹی چھوڑ کرنہیں جائے گا۔چودھری نثار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کونوازشریف نےاپنی محنت سےقائم کیا‘ نوازشریف کےساتھ اوربھی دوست تھےجس میں بھی شامل تھا۔ میرے لئے ایک بڑی مشکل تھی مجھےاس پارٹی سےپیارہے ‘ اسے ہم نے ایک ایک اینٹ رکھ کرہم نےقائم کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پوری عمر نوا ز شریف کے سامنے سچ کہا چاہے کتنا ہی کڑوا کیوں نہ ہو‘ کبھی بھی ان کی جھوٹی تعریف نہیں کی ہمیشہ غلطیوں کی نشاندہی کی۔ کچھ لوگ چاہتے تھے کہ ایک سیٹ خالی ہوجائے تو ان کے لیے جگہ بن جائے۔وفاقی وزیرداخلہ نے اپنے خاندان کے فوجی پسِ منظر کے حوالے سے کہا کہ مجھے اس پر فخر ہے لیکن میں سیاستداں ‘ سویلین سپریمیسی پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔ مجھ پر فوجی پس منظر اور ڈان لیکس کے حوالے سے تنقید کی جاتی رہی ہےوفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھاکہ میں ناراض نہیں ہوں‘ نوازشریف اورمسلم لیگ ن کےساتھ پوری زندگی داؤپرلگائی۔کسی نہ کسی امورپروزیراعظم ہاؤس کی ہرمیٹنگ میں موجود ہوتا ہوں۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور استعفیٰ دینے جارہے تھے لیکن لوگوں نے کہا کہ الزام آئے گا کہ مشکل ترین وقت میں چھوڑ کر چلا گیا‘ انہوں نے اعلان کیا کہ جس دن پاناما کا فیصلہ آئے گا اس دن میں استعفیٰ دے دوں گا چاہے وہ میاں نواز شریف کے حق میں ہوں یا ان کے خلاف ہو۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو مرتبہ جب پریس کانفرنس طلب کی تو اس وقت آپ کے تجزیے بالکل درست تھے۔ چودھری نثار نے اپنے حلقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاست مذاق بن گئی ہے ‘ آئندہ الیکنش میں حصہ نہیں لوں گا۔انہوں نے پریس کانفرنس میں شکوہ کیا کہ 45دن میں صرف3مرتبہ وزیراعظم ہاؤس میں نیشنل سیکیورٹی کونسل،کیبنٹ میٹنگ اور پارلیمنٹ سےمتعلق میٹنگ میں بلایاگیا‘ بن بلائے میں کہیں نہیں جاتا ہوں۔انہوں نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئی ٹرینیں آپ کو مبار ک ہوں ‘میں اسی ٹرین کامسافرہوں جس میں شروع سےسفرکیا

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.