جسٹن بیبر نے ورلڈ ٹور ادھورا چھوڑدیا‘مداحوں سے معذرت

بیجنگ جدت ویب ڈیسک کینڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے غیر متوقع حالات کی وجہ سے اپنا ورلڈ ٹور ادھورا چھوڑتے ہوئے اپنے مداحوں سے معزرت کرلی۔خیال رہے کہ نوجوان گلوکار ان دنوں اپنے میوزیکل کنسرٹ کی وجہ سے ورلڈ ٹوئر پر تھے، انہیں دنیا کے کئی ممالک میں لائیو شوز کرنے تھے۔جسٹن بیبر گزشتہ 18 ماہ سے ورلڈ ٹوئر پر تھے، انہوں نے 24 جولائی تک دنیا کے 6 براعظموں میں 150 سے زائد لائیو شوز کیے۔تاہم اب اچانک گلوکار نے ورلڈ ٹوئر منسوخ کرتے ہوئے اسے ادھورا چھوڑ دیا۔جسٹن بیبر کی جانب سے دورہ منسوخ کیے جانے کا اعلان ان کی آفیشل ویب سائیٹ پر کیا گیا، بیان میں مزید کہا گیا کہ اداکار اپنے مداحوں سے پیاراور ان لوگوں سے نفرت کرتے ہیں جو ان کے مداحوں کو مایوس کرتے ہیں۔بیان میں مزید وضاحت کیے بغیر ’غیر متوقع حالات‘ کا جملہ استعمال کرتے ہوئے ورلڈ ٹوئر کو منسوخ کرنے کا کہا گیا۔بیان کے مطابق جن شہروں میں گلوکار کے کنسرٹ طے تھے، اور جن لوگوں نے ٹکٹ خرید رکھے تھے، انہیں ان کی رقم واپس کی جائے گی۔جسٹن بیبر کی جانب سے ورلڈ ٹوئر منسوخ کیے جانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں آیا، جب گزشتہ ہفتے ہی چین نے گلوکار پر پابندی عائد کی تھی۔جسٹن بیبر کو جولائی کے آخر میں چین میں پرفارمنس کرنا تھی۔اس سے پہلے جسٹن بیبر یورپ، افریقا، ایشیا اور وسطی ایشیا کے ممالک میں کنسرٹ میں پرفارم کرچکے تھے۔جسٹن بیبر کے دنیا بھر میں ہونے والے کنسرٹ کی زیادہ تر ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوچکی تھیں، جولائی 2017 کے آغاز تک دنیا بھر سے 99 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کی کمائی ہوچکی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.