Germany Football Match

جرمنی فٹبال میچ میں شائقین نے سیکڑوں بالز اور ٹوائلٹ پیپرز پھینک دیے

برلن جدت ویب ڈیسک :جرمنی میں کھیلے گئے فٹبال میچ کے دوران مداح آپے سے باہر ہو گئے ¾جرمن فٹبال لیگ کا میچ پیر کو کرانے پر شائقین نے انوکھا احتجاج کیا، خوب شور شرابا کیا اور میچ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں ٹینس کی گیندیں گرائونڈ میں پھینک دیں۔فرینکفرٹ میں کھیلے گئے بنڈس لیگا میچ میں اینٹری چٹ فرینکفرٹ نے مہمان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ہوم ٹیم میچ تو جیت گئی تاہم اس کے شائقین ناراض تھے میچ پیر کے روز ہونے پر اپنی ناراضگی کا اظہار تماشائیوں نے سینکڑوں ٹینس بال میدان میں پھینک کر کیا۔تماشائیوں کے احتجاج کے باعث کھیل 6منٹ تاخیر سے شروع ہوا، احتجاج کرنے والے شائقین نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.