جب ہیری میٹ سجل‘ کے نئے گانے ’ہوائیں‘ کی ویڈیو جاری

جدت ویب ڈیسک :کنگ خان اور انوشکا شرما کی نئی بالی ووڈ رومانٹک ڈرامہ فلم ’جب ہیری میٹ سجل‘ کے نئے گانے ’ہوائیں‘ کی ویڈیو جاری کردی گئی۔’ہوائیں ‘کے بول پر مبنی اس گانے کو اریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول ارشاد کامل نے ترتیب دیئے ہیں اور کمپوزنگ پریتم نے دی ہے۔واضح رہے یہ تیسری بار ہے جب کنگ خان اور انوشکا شرما ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔اس سے قبل فلم’رب نے بنادی جوڑی‘ اور ’جب تک ہے جاں‘ میں انوشکا شرکا اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔فلم رواں سال 4اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائےگی۔امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.