جاپان میں 21 ویں سالانہ روبو کپ انٹرنیشنل کا آغاز ہوگیا

جدت ویب ڈیسک :روبو کپ انٹرنیشنل 2017میں میزبان ملک جاپان کے علاوہ امریکا، چین، جرمنی اور آسٹریلیا سمیت 15 ممالک کی 24 ٹیمیں اپنے تیار کیے گئے روبوٹس کے ساتھ شریک ہیں۔جاپان میں 21 ویں سالانہ روبو کپ انٹرنیشنل کا آغاز ہوگیاجس میں جدید روبوٹ فٹ بال کے میدان میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ایونٹ کے دوران سیکڑوں روبوٹ اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیں گے۔ 25جولائی سے شروع ہونے والے 6 روزہ ایونٹ کے دوران بڑی تعداد میں لوگ یہ مقابلے دیکھنے کے لیے آرہے ہیں.اور گہری دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.