جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس بد نظمی کا شکار ، کس کے پیچھے بھاگے ؟

جدت ویب ڈیسک : داغی آیا داغی۔۔۔سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے پہنچے،تو حالات اس وقت خراب ہوئے ۔جب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر جاوید ہاشمی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی اور داغی آیا۔داغی ایا کے نعرے لگانا شروع کردئے جس پر جاوید ہاشمی پریس کانفرنس چھوڑ کرپی ٹی ائی کارکنوں کو روکنے کی کوشش میں پریس کلب کے دروازے تک جا پہنچے جاوید ہاشمی کو آتا دیکھ کارکن بھاگ گئے۔ جاوید ہاشمی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اداروں کا تحفظ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے، سپریم کورٹ کو استعمال کیا جارہا ہے، سپریم کورٹ کی بنیادیں ہلائی جارہی ہیں،:،ائین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کسی صورت منظور نہیں۔ میں پوری عدلیہ کا احترام کرتا ہوں۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ میرے اوپر چھ سال تک نیب میں مقدمہ چلا ہے۔ اگر میری اس پریس کانفرنس کو توہین عدالت سمجھ رہے ہیں تو مجھ پر توہین عدالت لگائیں۔پریس کانفرنس کےد وران تحریک انصاف کے کارکن نعرے لگاتے رہے جس پر جاوید ہاشمی پریس کانفرنس مختصر کرکے گھر کی جانب روانہ ہونے لگے تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کا راستہ بھی روکا اور جاوید ہاشمی کو جوتے بھی دکھائے ۔،جس کے بعد جاوید ہاشمی گاڑی میں بیٹھے اور گھر روانہ ہو گے، جاوید ہاشمی مختصر پریس کانفرنس کرکے چلے گئے۔پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے جاوید ہاشمی کے خلاف نعرے بازی کی

Leave a Reply

Your email address will not be published.