John Abraham

جان ابراہام نے میلاپ زاوری کی فلم ایس ایم جے کی عکسبندی شروع کر دی

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بالی وڈ اداکار جان ابراھام نے میلاپ زاوری کی فلمایس ایم جے کی عکسبندی شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان ابراھام منوج باجپائی کے ساتھ 5 سال کے بعد میلاپ زاوری کی فلمایس ایم جے میں جلوہ گر ہوں گے۔ جان ابراھام نے فلم کی عکسبندی شروع کر دی ہے جبکہ منوج باجپائی اپنی کسی دوسری فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ فلم کی پیشکش بھوشن کمار اورنیکھل ادوانی کی ہے۔ فلم رواں سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.