جانے دو جانے دو میاں صاحب ،شہباز کو آنے دو

جدت ویب ڈیسک :لاہور شہر میں ’’میاں صاحب جانے دو،شہباز شریف کو آنے دو‘‘کی تحریر والے بینر آویزاں کر دئیے گئے ، لاہور پریس کلب کے اطراف لگے بینر ڈپٹی میئر وسیم قادر نے اتروا د ئیے اور کہا کہ پاناما کیس بھی سازش تھی، ایسے غلط کام ایجنسیاں کرتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے حق میں بینر این جی او پاکستان نامی گروپ کی جانب سے لگائے گئے ، ان بینرز پر حافظ طارق اور قیصر رضا کے نام اور فون نمبر بھی درج ہیں۔ مسلم لیگی عہدیداروں نے کہا کہ شر انگیز بینر لگانیوالوں کیخلاف کارروائی ہو گی اور ایسے عناصرکا کھوج لگا کر انہیں بے نقاب کریں گے بینرز لگانے والوں کا تعلق شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کے حلقہ انتخاب این اے 119سے ہے جبکہ حافظ طارق اور قیصر رضا کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ہم مسلم لیگی ہیں، پارٹی کی محرومیوں پر دل کی بات کا اظہار کیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک ، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری اطلاعات عمران علی گورائیہ نے بینرز سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ ساری پارٹی وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں متحد اور یکجا ہے ، ایسے عناصر کا پارٹی سے کہیں دور کا بھی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ پارٹی پالیسی ہے ۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.