Sana Mir Pakistan Cricket

ثنا میرکا نیا اعزاز‘ ملک کا نام روشن کردیا‘ مزید جانئے

شارجہ جدت ویب ڈیسک پاکستانی ٹیم کی آل رائونڈر ثنائ میر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والی دنیا کی 11 ویں بائولر بن گئیں، انہوں نے منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 3 وکٹیں لیکر جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل اور سری لنکا کی ششیکالا سری وردنے کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز پایا، ثنائ میر نے 113 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ شبنم نے 111 اور سری وردنے نے 112 وکٹیں لے رکھی تھیں، ویمنز ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز بھارت کی جولن گھوسوامی کو حاصل ہے جنہوں نے 195 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.