ثانیہ مرزا کا ایسا ٹوئٹ کہ سماجی ویب سائٹ پر دھوم مچ گئی۔۔۔جانئے

لاہور جدت ویب ڈیسک اس میچ میں شعیب ملک کی کارکردگی توجہ کا مرکز تو بنی ہی مگر ان کی اہلیہ اور پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا بھی سب کی آنکھوں کا محور رہیں۔ میچ ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان ہونے والی پیار بھری گفتگو نے بھی شائقین کو خوب محظوظ کیا تاہم اس دوران شاداب خان سے ایک ایسی غلطی ہو گئی کہ انہیں اپنی پیاری بھابھی ثانیہ مرزا سے معافی مانگنا پڑی۔ ہوا کچھ یوں کہ شعیب ملک کو موٹر سائیکل تحفے میں ملی تو ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر کہا کہ چلیں پھر اس پرشعیب ملک نے بھی جواب دیا کہ جلدی جلدی تیار ہو جاں۔۔۔ میں آ رہا ہوں میری جانکچھ ہی دیر بعد سب نے شاداب خان کو شعیب ملک کے پیچھے اسی موٹر سائیکل پر بیٹھے دیکھا تو یہ تصویر ثانیہ مرزا تک بھی جا پہنچی جنہوں نے پیار بھرے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا میری سیٹ تو کسی اور نے لے لی، چلو! کوئی بات نہیںشعیب ملک سے رہا نہ گیا اور اپنی پیاری اہلیہ سے کہا میں تو اسے گرانڈ میں بہت دور اتار آیا ہوں، ایسا کوئی چکر نہیں ہےدونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو شاداب خان تک بھی جا پہنچی اور انہیں اپنی سنگین غلطی کا احساس بھی ہو گیا اور فورا اپنی پیاری بھابھی سے معافی مانگنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا اوووپس۔۔۔ معاف کر دیں بھابھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.