#Controversyoverthreestoreyhouse #Murder #ChiefConstable #RIP

تین مرلے کے مکان پرتنازعہ ، ہیڈ کانسٹیبل قتل

لاہور:جدت ویب ڈیسک:ہڈیارہ کے علاقے میں بدبخت بیٹے نے 3 مرلے مکان میں حصہ نہ دینے پر ہیڈ کانسٹیبل باپ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ کا رہائشی48 سالہ الطاف محکمہ پولیس میں ہیڈکانسٹیبل تھا اورسپیشل برانچ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ جبکہ ملزم بیٹا فرار ہوگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔الطاف نے حال ہی میں ہڈیارہ گاوں میں پراپرٹی 3مرلے کا مکان فروخت کیاتھا۔ الطاف بیٹاحفیظ اس سے پراپرٹی فروخت کرنے پر اپنا حصہ مانگتا رہا۔پیسے دینے سے انکارپر الطاف کا اپنے بیٹے حفیظ سے تنازعہ چل رہا تھا۔گزشتہ روز اسی بات پر باپ،بیٹے میں پھر جھگڑا ہو گیا۔جس پر بیٹے حفیظ طیش میں آکر نے اپنے باپ الطاف پر فائرنگ کردی۔الطاف موقع پر ہی دم توڑ گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.