imran khan

تیرے ہتھ کی بیدرداآیا۔۔۔مریم نواز ن لیگ کیخلاف سازش کرنیوالوں پربرہم‘ کیا کیا کہہ دیا؟ جانئے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماء سابق وزیراعظم محمد نوا شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ الحمد اللہ مسلم لیگ (ن) کے ہر ممبر نے پارٹی کو ووٹ دیا، کیاملا آپ کو جماعت کا نام اور نشان چھین کر؟ سوائے ناکامی، بدنامی و ادارے کی رسوائی کے۔ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی سازش ناکام ہوگئی۔ پلاننگ اللہ کی چلتی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ الحمد اللہ مسلم لیگ (ن) کے ہر ممبر نے پارٹی کو ووٹ دیا۔ جماعت کا نام اور نشان چھین کر آپ کو کیا ملا سوائے ناکامی ، بدنامی اور ادارے کی رسوائی کے؟۔ مریم نواز نے کہا کہ شاباش مسلم لیگ (ن) شاباش، آپ نے سازش کو ناکام بنا کر نئی تاریخ رقم کی اور پاکستان کی سیاست کو ایک نئی سمت دی۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور جمہوریت کے شیروں کو مبارک ، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی سازش ناکام ، پلاننگ اللہ کی چلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ مسلم لیگ (ن) نہ بکی نہ جھکی،شائد پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے، سب اندازے غلط ، ہر مسلم لیگی نواز شریف بن گیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں متفق ہوں یا نہ ہوں عوام متفق ہیں اور یہ بہت بڑی تبدیلی ہے۔کبھی یہ نعرہ صرف ڈرائنگ روم تبصروں تک محدود تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.