Chaudhry Mohammad Sarwar is a Pakistani senator and former British Member of Parliament who served as Governor of Punjab

تنخواہ لوں گا نہ پروٹوکول‘صرف کام کروں گا ‘چوہدری سرور

لاہور جدت ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کے نامزد گورنرچوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ نہ تنخواہ لوں گا نہ پروٹوکول‘ سارے نجی اخراجات خود برداشت کروں گا۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ قوم کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کریں گے اوربطورگورنرعوامی فلاح کے لیے دن رات کوشاں رہیں گے اور نہ ہی رہائش کیلئے گورنر ہاوس استعمال کروں گا اور نہ ہی پروٹوکول لوں گا ۔جتنی دیر تک گورنر کے عہدے پر رہیں گے اپنے تمام نجی اخراجات اپنی جب سے ادا کریں گے۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ئمیں کامیابی ، خیبرپختونخواہ، مرکز اور پنجاب میں بھی حکومت سازی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے چودھری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔چودھری سرور مارچ 2018ئ میں سینیٹر منتخب ہوئے تاہم اب انہیں گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے لیے سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونا پڑے گا۔نامزد گورنر پنجاب 27 اگست کو سینیٹ سے استعفیٰ دیں گے جس کے بعد 28 اگست کو گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اْٹھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.