ترک وزیر داخلہ جرمن ہم منصب سے اہم ملاقات

برلن جدت ویب ڈیسک ترک وزیر داخلہ سلیمان سولن نے اپنے جرمن ہم منصب تھوماس ڈے میزیئر سے بات چیت کے دوران رابطہ کاری میں مسائل کی نشاندہی کی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر ترکی نے دہشت گردی میں تعاون کے تناظر میں ترتیب دی گئی اْس فہرست کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سات سو جرمن کمپنیوں کے نام شامل ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ حالات کی وجہ سے جرمن وزیر خارجہ زیگمار گیبریئل نے ترکی کے حوالے سے جرمن پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.