ترک صدرکی سعودی عرب آمد،شاہ سلمان سے قطر بحران پراہم ملاقات

جدہ جدت ویب ڈیسک ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جدہ میں ملاقات کی ہے اور ان سے قطر کے ساتھ خلیجی عرب ممالک کے جاری بحران سمیت خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر خطے کے ملکوں کے دو روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں جدہ پہنچے جہاں ان کا شاہ سلمان کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل نے خیرمقدم کیا ہے۔ وہ سعودی عرب کے بعد کویت اور قطر جائیں گے۔انھوں نے انقرہ کے اتاترک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جدہ کے لیے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب پر قطر کے ساتھ جاری بحران کے حل کے لیے بھاری ذمے داری عاید ہوتی ہے۔انھوں نے کہاکہ ہم دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب جائیں گے۔اس کے ساتھ ہمارے تمام شعبوں میں تزویراتی تعلقات استوار ہیں۔ میں سعودی قیادت سے شامی فائل سمیت مختلف علاقائی امور پر تبادلہ خیال کروں گا ۔ہم سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.