ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کا ایک سال مکمل‘تقریبات شروع

انقرہ جدت ویب ڈیسک ترکی میںناکام فوجی بغاوت کا ایک برس مکمل ہونے پر چھ روزہ یادگاری تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ان دوران چھ روزہ عرصے میں ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ان تقریبات میں ترک شہری ہر روز شام کے وقت مختلف مقامات پر جمع ہو کر ’جمہوریت کے دفاع‘ کے نام پر کی جانے والی فوجی بغاوت کی ناکام کوشش اور اس دوران ہونے والی انسانی ہلاکتوں کو یاد کریں گے۔ پندرہ جولائی 2016ئ کو ترک فوج کے ایک حصے نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی،ایک سال قبل مسلح افواج کے باغی عناصر صدر ایردوآن کا تختہ الٹنا چاہتے تھے لیکن آج ایک سال بعد ترک صدر اور بھی طاقت ور حکمران بن چکے ہیں۔ انقرہ حکومت ملک میں اس ناکام فوجی بغاوت کا ایک سال پورا ہونے کو جمہوریت کی فتح قرار دے رہی ہے جبکہ حزب اختلاف اس موقع پر آمریت کے خلاف خبردار کر رہی ہے۔ یہ وہی وقت تھا، جب ان کے خلاف بغاوت شروع ہوئی تھی۔ اس موقع پر ملک کی نوے ہزار مساجد کے میناروں سے خصوصی دعاؤں کی آوازیں آئیں گی، بالکل اسی طرح جیسے ناکام فوجی بغاوت کے دن طلوع آفتاب سے قبل مؤذنوں نے عوام کو باغی فوجیوں کے خلاف اپنے گھروں سے نکلنے کے لیے کہا تھا۔صدر رجب طیب ایردوآن نے اس ناکام بغاوت کی ذمہ داری امریکا میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن پر عائد کی تھی۔ اس ناکام بغاوت میں ملوث ہونے کے شبے میں اب تک سرکاری محکموں سے ایک لاکھ سے زائد ملازمین اور اہلکاروں کو ان کے عہدوں سے برطرف یا پھر معطل کیا جا چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.