Karachi

ترقیاتی منصوبو ں کی تکمیل سے عوام کی تکالیف میں کمی آئیگی ‘سلمان عبد اللہ مراد

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ ملیر کو تاریخ میں بہت اہمیت حاصل ہے شاہ لطیف اپنی تصانیف میں ان کا ذکر کر کے اسکواور بھی معتبر بنادیا ہے ہمارا حق ملیر پر اس لئے بھی زیادہ ہے کہ ہم یہاں کی فصل ہیں اور رب کریم نے اس جگہ کے سب سے اعلٰی مقام پر مجھے فائز کیا ہے جس کا حق ادا کرنا میری زندگی کا سب سے اہم جز ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے وجنرل سیکٹریری ساجد جوکھیو سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل اراکین کونسل محمد سلیم کلمتی ،میر عباس ٹالپور ،اختر یوسف عارفانی ،عبد الستار حمایتی ،سکندر کاظمی ،لالا اسلم ،حاجی احمد، شازیہ تاج بھی موجود تھے ایم پی اے ساجد جوکھیو سے اراکین کونسل نے ضلع کونسل کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ساجد جوکھیو نے اس موقع پر کہا کہ میں طویل عر صے سے عوامی عہدے پر ان کی خدمت کررہا ہوں اور آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا ضلع کونسل میں اسکیمز کے حوالے سے مختلف پروگرام چل رہے ہیں جس کی تکمیل سے عوام کی تکالیف میں کمی آئی گی میں تمام بلدیاتی نمائندوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے مسائل کو ہر پلیٹ فارم اٹھایا جائے گا اس موقع پر چئیرمین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے چئیرمین بلاول بھٹو زرادری کی ہدایت کی روشنی میں عوام کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے ہمارا کوئی بھی نمائندہ ہوعوام کی خدمت کے لئے میدان عمل میں ہمیشہ موجود رہتا ہے ملیر کی خوشحالی میرے شہید بابا کا خواب ہے جس کی تکمیل کے لئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے مختلف انداز سے عوام کو سہولیات دے رہے ہیں جس کے ثمرات نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں انشا ء اللہ 2018 کے الیکشن میں پاکستان کی عوام پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دے کر بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم پاکستان کے منصب پر فائز کریگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.