karachi

ترقیاتی منصوبو ں کوبر وقت مکمل کروانے کیلئے انتظامیہ فعال کردارادا کررہی ہے ،کمشنر کراچی

کراچی جدت ویب ڈیسک کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات پر عمل درآمد ،ترقیاتی منصوبو ں کو شفافیت سے بر وقت مکمل کروانے اور دیگر امور کے حوالوں سے کراچی انتظامیہ انتہا ئی فعال اور مو ثر کردار ادا کررہی ہے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے پیرکو اپنے دفتر میں 45 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے تحت اسٹڈی دورے پر آئے ہو ئے زیر تربیت افسران سے اپنے خطاب میں کیا ۔کمشنر کراچی نے اس مو قع پر کہا کہ انسداد پولیو ،تجا وزات کے خاتمے ،ہیٹ اسٹروک ،پرائس کنٹرول ،شجر کا ری ،ڈینگی اور گرانفروشی کے خاتمے کے حوالوں سے کراچی انتظامیہ مختلف متعلقہ اداروں کے ساتھ کو آرڈینشن کے ذریعے مربو ط و مستحکم اقدامات کررہی ہے اور اپنا بھر پو ر کردار اور کررہی ہے ۔انھو ں نے دوران بریفنگ بتایا کہ کراچی میں ڈیری ما فیا نے دودھ کی قیمتوں میں ناجا ئز اور غیر قانونی اضافہ کے سلسلے میں ایڑی چوٹی کا زور لگا یا مگر انتظامیہ نے قیمت میں اضافہ نہیں ہو نے دیا ۔عوام کے وسیع تر مفاد اور حکومتی احکامات کی روشنی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کسی بھی قیمت پر نہیں ہو نے دینگے ،اور جو بھی کو ئی سرکاری نرخ 85 روپے فی لیٹر سے زائد پر دودھ فروخت کریگا اسے جیل کی ھو ا کھا ناپڑیگی ،اور بھا ری جرمانے اداکرنا پڑینگے ۔حکومتی رٹ ہر صورت میں قائم کرینگے ۔کمشنر نے مزید بتایا کہ صوبہ سندھ اور خصوصا کراچی کے صنعتی زون ملکی ترقی ،معشیت کے استحکام اور روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں کلید ی کردار ادا رکررہے ہیں اور حکومت صوبہ سندھ میں صنعتی اور کاروبا ری سرگرمیوں میں اضافہ کے سلسلے میں صنعتکا روں اور تاجروں کو مکمل سپورٹ کرتی ہے ،جبکہ سرما یہ کرنے والی ملکی و غیر ملکی اداروں کے ساتھ بھر پو رتعاون اور انکی ہر ممکناًمعاونت بھی کرتی ہے ۔کمشنر نے کہا کہ کراچی انتظامیہ امن وامان کے سلسلے میں بھی پولیس ،رینجر زاور دیگر قانو ن نا فظ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل کو آرڈینشن اور تعاون کرتی ہے اور پا ئیدار امن قائم کرنے سلسلے میں اہم کردار اداکررہی ہے ۔انھو ں نے کہا کہ حکومت نے کراچی میں انفرا سٹکچر کی تعمیر اور ترقیاتی کاموں پر رواں مالی سال اربو ں روپے خرچ کیئے جبکہ آئیندہ مالی سال ترقیاتی منصوبو ں کیلئے مو جو دہ سال کے مقابلے میں کہیں زیا دہ رقم مختص کرنے کی بھی تجو یز ہے کمشنر مزید بتایا کہ گرین کراچی منصوبے کے تحت کراچی کے تمام اضلاع میں ایک لا کھ سے زائد پودے لگائے جا ئینگے ،گلو بل وارننگ کے با عث مو سمیا تی تبدیلیو ں اور بڑھتی ہو ئی آلو دگی کے تناظر میں ضروری ہے کہ شجر کا ری کی جائے اور زیا دہ سے زیا دہ درخت و سبزہ لگایا جا ئے ۔کمشنر نے کہا کہ تجا وزات کا خاتمہ ،کراچی سرکلر ریلو ے کے ٹریک کو نا جا ئز قابضین سے خالی کرانا،پو لیو کا خاتمہ ،نکا سی آب ،سیو ریج ،گرانفروشی کا خاتمہ ،بغیر پلا ننگ کے آبادیو ں کا پھیلا ئو ں ،امن واما ن کا مستقل قیا م ،جیسے بڑے چیلنجز کراچی انتظامیہ کو درپیش ہیں تا ہم حکومت کی بہترین حکمت عملی ،اداروں کے تعاون ومشترکہ حکمت عملی اور بہترین کو آرڈینشن کے ذریعے کراچی انتظامیہ تمام چیلنجز سے بھر پو ر طریقے سے نمٹنے کی صلا حیت رکھتی ہے ،دورے پر آئے ہوئے زیر تربیت افسران نے اس مو قع پر کمشنر کو یا د گار شیلڈٖ پیش کی جبکہ کمشنر نے بھی وفدکے سربراہ کو شیلڈ پیش کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.