Taapsee Pannu

تاپسی پنوکی سالگرہ پر ایسا کیا ہوگیا کہ اداکارہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھوبیٹھی‘ جانئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ فلم دل جنگلی کی عکسبندی مجھے ہمیشہ یاد رہے گی کیونکہ فلم کے گانے دل جانے نا کی عکسبندی کے دوران میری سالگرہ بھی آئی اور میں اس میں اتنی مصروف تھی کہ مجھے اپنی سالگرہ تک یاد نہیں رہی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاپسی پنو نے کہا کہ فلم دل جنگلی کے گانے دل جانے نا کی عکسبندی کے دوران میں اتنی مصروف تھی کہ مجھے اپنی سالگرہ تک یاد نہیں رہی اور پھر میری ٹیم نے میری سالگرہ کو یاد گار بنانے کے لئے ایک رکشہ لیا اور ہم سب اس میں بیٹھ کر لندن کی گلیوں میں گھومتے رہے اور ہنسی مذاق کرتے رہے جو کہ میں کبھی بھی نہیں بھول سکتی، یہ سالگرہ میری زندگی کی یاد گار سالگرہ ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.