pakistan

بیٹی زینب کے قتل کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

لاہور جدت ویب ڈیسک دہشت گردی عدالت کی جانب سے زینب قتل کیس کا فیصلہ کل ہفتہ کو سنایا جائے گا،دہشت گردی عدالت کے جج سجاد احمد کوٹ لکھپت جیل میں قائم خصوصی عدالت میں فیصلہ سنائیں گے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سجاد احمد نے کوٹ لکھپت جیل میں4 روز تک مسلسل کئی گھنٹے کیس کی سماعت جاری رکھی اور زینب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا،دوران سماعت پراسکیوٹر کی جانب سے ملزم کے خلاف 56گواہان پیش کیے گئے جن میں سے 32 کی شہادتیں عدالت نے قلمبند کیں،عدالت میں پیش کی جانے والی فرانزک رپورٹس کے مطابق عمران ہی زینب کا قاتل ہے ، ملزم کی ڈی این اے رپورٹ اور پولی گراف ٹیسٹ مثبت آیا ، وقوعہ کی 4سی سی ٹی وی فوٹیجز چالان میں شامل کی گئیں جو ملزم کی نشاندہی کرتی ہیں جبکہ ملزم کی ویڈیوز اور آڈیوز کی ٹیسٹ رپورٹس کے مطابق ملزم کی آوز بھی میچ کرتی ہے، ملزم کے کپڑوں اور ننھی زینب کے خون کے ڈی این اے میچ کئے، عدالت میں جو پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کی گئی اس کے مطابق ننھی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا، سرکاری وکیل نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کو مکمل عکس بند کیا گیا اور وہ ریکارڈ محفوظ ہے جبکہ محکمہ شماریات سے 1کلومیڑ کے حصے کا ہر گھر کے مرد افراد کا ڈیٹا لیا گیا اور 1 جنوری سے 9 جنوری تک مخصوص علاقے کی جیو فینسنگ بھی کروائی گئی، ملزم کو 23 جنوری کو قصور قبرستان کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزم عمران نے بھی اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے بتایا کہ اسی نے زینب کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کیا، ملزم کے وکیل کی جانب سے پیروی سے انکار کے بعد اسے سرکاری وکیل کی خدمات بھی فراہم کی گئیں،عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو عدالت کی جانب سے آج سنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.