Ben Stokes England

بین اسٹوکس نے خوشیاں مناتے ہوئے عادل رشید کو ہی مکا رسید کردیا

ساﺅتھمپٹن جدت ویب ڈیسک :انگلش آل راﺅنڈر بین اسٹوکس نے بھارت سے چوتھے ٹیسٹ کے دوران اپنے ہی ساتھی لیگ اسپنر عادل رشید کو مکا رسید کردیا تاہم ایسا خوشیاں منانے کے دوران ہوا۔بھارت کی دوسری اننگز کے دوران 61 ویں اوور میں جب معین علی نے اجنکیا راہنے کو 51 رنز پر آﺅٹ کیا تو اس اہم وکٹ کی خوشیاں منانے کیلئے اسٹوکس ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ معین کی جانب لپکے، آل راﺅنڈر جب بولر کو گلے لگا رہے تھے تو ان کے ہاتھ کی زد میں اتفاقی طور پر عادل رشید آگئے جو معین کے پیچھے کھڑے تھے، اسٹوکس کا ہاتھ ان کی ناک پر پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.