farooq sattar

 بیرسٹر فروغ نسیم کے فاروق ستار کیساتھ قانونی دائوپیچ کہاں پہنچے ؟ جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک ایم کیوایم پاکستان کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے دستورکے مطابق رابطہ کمیٹی فیصلوں کی مجازاتھارٹی ہے،فاروق ستار کے بلائے گئے جنرل ورکرزاجلاس کی کوئی حیثیت نہیں،وہ پارٹی سربراہ نہیں رہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے قانون کے مطابق فاروق ستار کو سبکدوش کیا ، اس کے بعد ان کا ورکرز کنونشن بلانا غیر قانونی ہے ، اب خالد مقبول صدیقی پارٹی کے نئے سربراہ اور کنوینر ہیں۔فاروق ستار نے غیرقانونی قدم اٹھایاتوقانونی چارہ جوئی کاآپشن موجودہے۔انہوں نے کہاکہ آخری راستے کے طورپر فاروق ستار کو عہدے سے ہٹایا ، فاروق ستار واپس آجائیں ، رابطہ کمیٹی کے ہاتھ پاوں جوڑوں گا کہ انہیں لے لیں ، ورنہ چاہیں تو فاروق ستار نئی جماعت قائم کرلیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.