Bhakkar CTD Action 2 Terrorist Arrested

بھکر:سی ٹی ڈی کی کاروائی، قبرستان سے 2دہشت گرد گرفتار

بھکر جدت ویب ڈیسک :بھکر شہر میں پولیس اور شعبہ انسداد دہشت گردی  کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دستی بم اور خودکش جیکٹ برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھکر کے علاقے بہل روڈ پر واقع جھگڑ قبرستان میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران 2دہشت گرد گرفتار ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ اور خودکش برآمد ہوا ہے، ملزمان کی شناخت شہزاد اور انس کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ فیصل آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.