بھارت کے اوچھےہتھکنڈے،سید علی گیلانی کے داماد کو گرفتار کرلیا

جدت ویب ڈیسک :کشمیر میں کالی رات کب ختم ہوگی ،بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے بازنہ آیا،مقبوضہ وادی میں بربریت اور مظالم جاری ہیں،قابض انتظامیہ نے تحریک آزادی کے7 کارکنوں کوغیرملکی فنڈنگ کاالزام میں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔پرامن کشمیریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ ، پیلٹ گن کااستعمال اور دیگر واقعات تو عام ہیں اب بھارتی انتظامیہ نے کشمیریوں کی حق خودارادیت تحریک کو کچلنے کیلئے مختلف حربے استعمال کرناشروع کر دیئے ہیں۔وادی مقبوضہ پر قابض انتظامیہ نے تحریک آزادی کے کارکنوں کو غیر ملکی فنڈنگ کا الزام لگا کر گرفتار کرنا شروع کر دیاہے۔آج مقبوضہ وادی میں انتظامیہ نے کارروائی کرکے 7 کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتارحریت رہنماؤں میں سینئر رہنما سید علی گیلانی کے دامادبھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.