بھارت کا سرحدی رویہ امن وسلامتی کیلئے چیلنج ہے ، چین

بیجنگ جدت ویب ڈیسک چین نے بھارت کےساتھ سکم سرحدی تنازع پر حقائق پرمبنی دستاویزجاری کردی ہے۔جس میں صورتحال کی مکمل عکاسی کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ18جون کو 270بھارتی فوج چینی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چین میں گھس آئی،اوراب بھی بھارتی فوجی چینی حدود میں غیرقانونی طورپر موجود ہیں۔چین نے بھارت کے ساتھ تنازع کے حل کیلئے سفارتی سطح پر بھی سنجیدہ کوششیں کیں۔اوربہت تحمل کا مظاہرہ کیاہے،بھارت کی چینی حدود کی خلاف ورزی خطے کے امن وسلامتی کیلئے چیلنج ہے،بھارت نے عالمی قانون کوچیلنج کیا،جوکوئی آزادریاست برداشت نہیں کرےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.