17 Year old Girl Raped in Indian Hotel

بھارت میں 17سالہ لڑکی کیساتھ ہوٹل میں کیا ہوا ۔۔۔۔ ؟؟

بنگلور جدت ویب ڈیسک بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں پولیس نے ایک سترہ سالہ لڑکی کے ریپ الزام چار افراد کو گرفتار کرلیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس لڑکی کو ایک ہوٹل میں دس دن تک قید رکھا گیا اور کئی مرتبہ ریپ کیا گیا ۔ان چار افراد کو عدالتی ریمانڈ میں بھیجا جا چکا ہے۔ ان چار افراد میں سے ایک شخص اس ہوٹل کا مینجر بھی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان میں سے ایک اور اس لڑکی کا دوست تھا اور اسے ایک پارٹی میں شرکت کے بہانے ہوٹل لے کر گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق یہ لڑکی 26 اکتوبر کو گھر سے روانہ ہوئی اور 30 اکتوبر کو اس کے والدین نے اسے لاپتہ رپورٹ کیا۔پولیس کا کہناتھا کہ انھوں نے ریپ اور اغوا کا ایک اور مقدمہ بھی دائر کیا ہے کیونکہ لڑکی بالغ نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.